Home » پارلیمانی کمیٹی میں تہلکہ خیز انکشاف،ایبٹ آباد سمیت ملک بھر کے 25 دفاتر سے 32 ہزار پاسپورٹس چوری

پارلیمانی کمیٹی میں تہلکہ خیز انکشاف،ایبٹ آباد سمیت ملک بھر کے 25 دفاتر سے 32 ہزار پاسپورٹس چوری

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)ایبٹ آباد سمیت ملک بھر کے 25 پاسپورٹ دفاتر سے 32 ہزار 674 پاسپورٹس چوری ہونے کے انکشاف نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی، پارلیمانی کمیٹی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ قومی سلامتی کے لیے نہایت تشویشناک ہے کیونکہ ایسے پاسپورٹس کے غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونے کے خدشات شدید ہو گئے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جتنے بھی پاسپورٹس چوری ہوئے تھے وہ تمام بلاک کر دیے گئے ہیں اور ان کی دوبارہ تجدید نہ ہوئی ہے اور نہ ہی آئندہ ہوگی تاہم انہوں نے اس معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔کمیٹی کے کنوینرڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ حالات میں یہ پاسپورٹس دہشت گردی سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہو سکتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق دو سال قبل نادرا اور پاسپورٹ کے نظام کا سائبر آڈٹ کیا گیا تھا جس کے بعد سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے۔ڈی جی پاسپورٹ نے انکشاف کیا کہ چوری شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے سعودی عرب میں کئی افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ افغان شہریوں کو بھی وہاں سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب سسٹم کو اس قدر سخت کر دیا گیا ہے کہ کسی جعلی پاسپورٹ یا شناختی دستاویز کا بننا یا استعمال کرنا تقریباً ناممکن بنا دیا گیا ہے۔پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سوال اٹھایا گیا کہ ملک میں مشکوک شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کی اصل تعداد کتنی ہے؟۔ اس پر پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے ڈی جی پاسپورٹ کو ہدایت دی کہ اس بڑے سکینڈل کی مکمل انکوائری رپورٹ جلد از جلد پیش کی جائے تاکہ حقائق منظر عام پر آ سکیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز