Home » خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنز،32 دہشت گرد مارے گئے،بھاری اسلحہ و بارود برآمد

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنز،32 دہشت گرد مارے گئے،بھاری اسلحہ و بارود برآمد

by ahmedportugal
16 views
A+A-
Reset

راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے مربوط آپریشنز کے دوران 32 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عمل میں لائی گئیں، جن کا ہدف ایسے عناصر تھے جو ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر میں 28 اور 29 جولائی کی درمیانی شب کیے گئے ٹارگٹڈ آپریشنز میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا،جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائیاں مستند انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں،جن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔اسی طرح بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بھی سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کیں،جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ الہندوستان سے وابستہ 8 دہشتگرد مارے گئے۔آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے زیر استعمال اسلحہ،گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد(آئی ای ڈیز)برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائیوں کا مقصد نہ صرف دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنا ہے بلکہ ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع بھی یقینی بنانا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم عناصر کے خلاف کلیئرنس آپریشنز بدستور جاری ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت ختم کیا جا سکے۔آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز