اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک )وفاقی دارالحکومت میں جہاں اس وقت ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان بھی موجود ہیں ،زلزلے کے جھٹکوں سے ہل گیا ہے ،شہریوں میں شدید خوف ہراس ،لوگ کلمہ پڑھتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔
ایگزو نیوز کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ اسلام آباد ،راولپنڈی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی ہے ،ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ۔یاد رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ دوسری مرتبہ اسلام آباد اور قریبی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔گذشتہ شب آنے والے زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 114 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان میں واقع تھا۔
ایرانی صدر کی موجودگی میں وفاقی دارالحکومت زلزلے سے ہل گیا،شہریوں میں شدید خوف و ہراس
8
previous post