سعودی عرب (اسلم مراد ) سعودی عرب پانچ سو ارب ڈالر کی لاگت سے صحرا کے وسط میں نیوم نام کا شہر بنا رہا ہے جہاں سڑکوں کی بجائے سیدھے ایکسیلیٹر ہوں گے اور ایک مقام سے دوسرے مقام پر جایا جاسکتا ہے۔
سعودی عرب کے نیوم شہر کی اتھارٹی نے ایسے آٹھ جہازوں کا آرڈر دیا ہے سویڈن کی ایک کمپنی ایسے آٹھ جہاز سعودی عرب کے شہر نیوم کے لیے بنارہی ہے۔ وہ دنیا کے پہلے الیکٹرک ہائیڈرو فوائل جہاز ہوں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جہاز پانی کی سطح سے چند فٹ اوپر اڑیں گے اور اڑنے والے بحری جہاز کہلائیں گے۔
یہ جہاز اس سائز کے دوسرے جہازوں کے مقابلے میں ستر فیصد کم انرجی استعمال کریں گے اور پچیس سے تیس ناٹیکل مائیل کی رفتار سے سفر کریں گے۔ مسافر بحیرہ احمر کے اوپر آسانی سے اڑان بھریں گے۔
نیوم شہر میں کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اور ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ چالیس ہزار مزدور ، ورکرز اور انجینئیرز دن رات دنیا کے اس عجوبے کو بنانے کے لیے میدان میں ہیں۔