بدھ, مارچ 26, 2025
Home » خیبر کے ضلع میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں22 دہشت گرد ہلاک

خیبر کے ضلع میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں22 دہشت گرد ہلاک

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

سکیورٹی فورسز نے تیراہ میں کامیاب آپریشن کرکے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن میں 18 دہشت گرد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر کے علاقے تیراہ میں بڑھتے دہشت گردی واقعات پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں۔
فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق، اس علاقے میں سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے دہشت گردی کے متعدد واقعات دیکھنے میں آئے، جن میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔
جس کے جواب میں، 14 دسمبر 2024 سے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں شروع کی گئی ہیں، جن کا مقصد ان گھناؤنی کارروائیوں کے ذمہ دار عسکریت پسندوں کو بے اثر کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر نے زور دے کر کہا کہ یہ آپریشن امن کی بحالی اور عسکریت پسندوں کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز