جمعرات, جنوری 23, 2025
Home » پولیو کے خاتمے کیلئے ملک گیر مہم کا آغاز

پولیو کے خاتمے کیلئے ملک گیر مہم کا آغاز

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

پولیو وائرس کے سالانہ کیسز کی تعداد 63 تک پہنچنے کے بعد ملک بھر میں ایک ہفتہ طویل انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا جس کا مقصد ملک بھر میں کروڑوں بچوں کو اس مرض سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو اسلام آباد میں بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صوبائی حکومتوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے پاکستان سے پولیو وائرس کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق کے مطابق ملک کے 143 اضلاع میں تقریباً 400,000 پولیو ورکرز پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے ہر گھر کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے دروازے کھولیں اور اس مہم میں پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

سندھ میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے، صوبائی محکمہ صحت نے کہا کہ سات روزہ انسداد پولیو مہم 22 دسمبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران تقریباً 16 ملین بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 80,000 فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے، جب کہ ان کی حفاظت کیلئے 15,000 سکیورٹی اہلکار ان کے ساتھ ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سال پاکستان میں پولیو کے 63 کیسز میں سے 17 سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز