جمعرات, جنوری 23, 2025
Home » بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی ملک بھر میں آج منائی جا رہی ہے

بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی ملک بھر میں آج منائی جا رہی ہے

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے اس سلسلے میں گڑھی خدا بخش میں مرکزی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

گڑھی خدا بخش میں بڑا جلسہ ہونے والا ہے جس کے لیے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کیلئے بڑا اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے جب کہ پنڈال کو پارٹی کے جھنڈوں اور ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے پوسٹرز سے سجا دیا گیا ہے۔

جلسے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنما خطاب کریں گے۔ آصفہ بھٹو زرداری، فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور دیگر رہنما گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ گڑھی خدا بخش، لاڑکانہ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر داخلہ صرف واک تھرو گیٹس سے گزرنے اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کے بعد ہوگا۔

ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی بے نظیر بھٹو 21 جون 1953 کو کراچی کے پنٹو اسپتال میں پیدا ہوئیں۔ والد کی شہادت کے بعد انہوں نے پارٹی کی بھاگ دوڑ سنبھالی۔ ان کی والدہ، بیگم نصرت بھٹو، ایرانی-کرد نسل سے تھیں۔

27 دسمبر 2007 کو بے نظیر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کیلئے لیاقت باغ راولپنڈی گئیں۔ جہاں اُن کو شہید کر دیا گیا تھا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز