فلوریڈا میں سمندری طوفان ملٹن:
امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے. کہ حکام نے بتایا ہے. کہ فلوریڈا میں سمندری طوفان ملٹن سے 16 افراد ہلاک ہوئے. جبکہ 50 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ایک بریفنگ میں. امریکی صدر نے کہا. کہ وہ اتوار کو فلوریڈا کا دورہ کریں گے. اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا. کہ وہ متاثرہ علاقوں میں اپنی ریسکیو اور ملبہ ہٹانے کا کام تیز کر دیں۔ بائیڈن نے رہائشیوں پر زور دیا. کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں. جب تک کہ بجلی کی تاریں اور بکھرے ہوئے ملبے کو صاف نہیں کیا جاتا۔
امریکی صدر اور نائب صدر کملا ہیرس نے. ملٹن سے بحالی کی کوششوں کے بارے میں. بریفنگ حاصل کی. جو حالیہ ہفتوں میں فلوریڈا پر حملہ کرنے والا دوسرا طوفان ہے. جس سے ریاست میں نئی تباہی آئی ہے. جو اب بھی گزشتہ ماہ سمندری طوفان ہیلین کے جھٹکے سے ٹھیک ہو رہی ہے۔
واضح رہے. کہ یہ طوفان ریاست میں سمندری طوفان ہیلین کے آنے کے. چند دن بعد آیا ہے۔ فلوریڈا میں حکام نے بتایا. کہ سمندری طوفان ملٹن سے تقریباً 25 لاکھ گھر اور کاروباری دفاتر بجلی سے محروم ہوئے. جبکہ کچھ علاقے اب بھی زیر آب ہیں۔ گرے ہوئے درخت، بستر ، کرسیاں اور آلات ، جن میں سے زیادہ تر ہیلین نے چھوڑے تھے. سڑکوں کے کنارے بے ترتیبی سے بکھرے ہوئے ہیں۔