Home » گلوبل صمود فلوٹیلا کے 137 گرفتار کارکن رہا،استنبول میں پرتپاک استقبال،فلسطینی عوام کے لیے یکجہتی کا عزم

گلوبل صمود فلوٹیلا کے 137 گرفتار کارکن رہا،استنبول میں پرتپاک استقبال،فلسطینی عوام کے لیے یکجہتی کا عزم

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

استنبول(یگزو نیوز ڈیسک)غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے “گلوبل صمود فلوٹیلا” کے کارکنوں کو اسرائیل کی حراست کے بعد رہا کر دیا گیا ہے،رہائی پانے والے 137 کارکن استنبول پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،ان میں سے 36 کارکن ترکی کے شہری ہیں جبکہ باقی مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت اس مشن کا حصہ بنے تھے۔
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ پر کارکنوں کا استقبال اہل خانہ،سماجی تنظیموں اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے کیا۔کارکنوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور صمود فلوٹیلا انسانی ہمدردی کے مشن کے طور پر کام کرتا رہے گا تا کہ غزہ کے محصور عوام تک امداد پہنچائی جا سکے۔ذرائع نے بتایا کہ کارکنوں کی رہائی نے عالمی سطح پر اسرائیل کے اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مزید آواز بلند کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔کارکنوں کے مطابق یہ مشن انسانی حقوق اور عالمی یکجہتی کے لیے ایک اہم قدم ہے اور وہ مستقبل میں بھی غزہ کے عوام کی مدد اور حمایت کے لیے سرگرم رہیں گے۔سماجی کارکنوں اور انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صمود فلوٹیلا جیسے مشنز انسانی ہمدردی اور عالمی ذمہ داری کی عکاسی کرتے ہیں اور ایسے اقدامات خطے میں موجود بحران اور انسانی مشکلات پر عالمی توجہ مبذول کروانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔یہ پیش رفت نہ صرف غزہ کے عوام کے لیے امدادی سلسلے کو جاری رکھنے میں اہم ہے بلکہ عالمی برادری کو اسرائیلی اقدامات اور محصور عوام کے حالات پر روشنی ڈالنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز