وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن:
شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 6 فوجی شہید اور 12 دہشت گرد مارے گئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 اور 20 ستمبر کو شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں. فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا. جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔
بیان کے مطابق، سکیو رٹی فو رسز نے. شمالی و زیرستان کے ضلع اسپن وام کے علاقے میں. سات دہشت گردوں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، جو افغانستان کی سرحد کے راستے پاکستان میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے شدید فائرنگ کے تبادلے میں تمام سات عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق. دوسرا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں پیش آیا. جب دہشتگردوں کے ایک گروپ نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔ جس کا فوجیوں نے دلیری سے مقابلہ کیا. اور پانچ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں چھ سکیورٹی اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کی۔