ترکیہ میں صوبہ بالک ایسر کے ضلع قیصری میں دھماکہ خیز مواد بنانے والے پلانٹ میں ہونے والے دھماکے سے ایک درجن افراد جاں بحق جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں موجود باقی افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ دھماکے سے لگنے والی آگ پر بھی قابو پا لیا گیا ہے۔
ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔ سکیورٹی حکام کو اس حوالے سے تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردگان سمیت دیگر رہنماوں نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضائع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔