Home » بلوچستان میں بڑا آپریشن،سیکیورٹی فورسز کی تابڑ توڑ کارروائیاں،12 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں بڑا آپریشن،سیکیورٹی فورسز کی تابڑ توڑ کارروائیاں،12 دہشت گرد ہلاک

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مجموعی طور پر 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں اور دہشت گردی کے خلاف جاری قومی مہم کا حصہ قرار دی جا رہی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اگست کو صوبے کے اضلاع واشک اور مستونگ میں ”ردالفتنہ-3“ کے تحت تیز رفتار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ ان کارروائیوں کا مقصد بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورک ”فتنہ الہندوستان“ سے وابستہ عناصر کا خاتمہ تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اگست کو ضلع واشک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ موثر انداز میں مقابلہ کیا گیا،جس کے نتیجے میں تنظیم سے وابستہ تمام 6 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ 6 اگست کو ضلع مستونگ میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اس کارروائی کے دوران مزید 6 دہشت گرد ہلاک کیے گئے اور ان کا ایک اہم ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دونوں کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف جاری وسیع آپریشن ”ردالفتنہ-3“ کا حصہ ہیں،جس کا مقصد ملک میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے جاری قومی ایکشن پلان اور ”عزمِ استحکام“ کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک بھر میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے اور کسی بھی قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز