Home » 11 سال سے کم عمر بچوں کو موبائل فون دینے کے خوفناک نتائج سامنے آگئے

11 سال سے کم عمر بچوں کو موبائل فون دینے کے خوفناک نتائج سامنے آگئے

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

لاہور(اسلم مراد) موبائل فون ہر گھر اور ہر فرد کی ضرورت بن گیا ہے لیکن اگر یہی موبائل فون نفسیاتی ، سماجی اور معاشی مسائل کا سبب بنے تو اس کے استعمال سے پہلے ضرور سوچنا چاہیے۔

برطانیہ کے ٹیلی کام ادارے کی ایک ریسرچ کے مطابق برطانیہ میں تقریبا پچیس فیصد بچے جن کی عمریں گیارہ سال سے کم ہیں ان کے پاس موبائل فون موجود ہوتا ہے جس سے وہ یوٹیوب اور کچھ ممنوعہ مواد سرچ کرتے ہیں۔ والدین اکثر خیال کرتے ہیں کہ موبائل فون بچے کی سیکیورٹی کے لیے ضروری ہے اس طرح والدین کسی بھی وقت اور کسی بھی لمحہ اپنے بچوں کے ساتھ رابطے میں رھ سکتے ہیں لیکن سمارٹ فون رکھنے سے بچے نہ صرف اپنی پڑھائی سے دور ہوتے ہیں بلکہ وہ اپنی پڑھائی ، سکول میں ٹیچر کے لیکچر اور نصابی سرگرمیوں سے بھی دور ہوجاتے ہیں۔

ایسے میں مشورہ دیا گیا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو موبائل فون نہ دیں اور اگر بہت ضروری ہو تو پرانے فون دیے جائیں جس میں صرف کال یا میسج کرنے کا فیچر موجود ہو تاکہ بچے کو نفسیاتی ، سماجی اور ذہنی انتشار سے بچایا جاسکے۔

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز