پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ 100 انڈیکس نے ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس ایک لاکھ 479 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ترقی معاشی بہتری کی نوید ہے۔ حکومتی درست اقدامات کے پیش نظر معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔
وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک میں تیز رفتار اقتصادی ترقی حاصل کرنے پر وزیراعظم شہباز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اقتصادی کامیابی وزیراعظم پاکستان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی حکومت کی اچھی معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ اب ملک تمام اقتصادی شعبوں میں تیز رفتار معاشی ترقی حاصل کرے گا۔ تمام معاشی انڈیکٹرس میں مثبت رجحان ہے۔