پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ریکارڈ ساز تیزی پر اختتام ہوا، 100 انڈیکس 1 لکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ نے مزید 4 حدیں عبور کی، 100 انڈیکس میں 3370 پوائنٹس کا اِضافہ ہوا۔ جس کے بعد 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔
100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 14 ہزار 408 پوائنٹس رہی جبکہ 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 1 لاکھ 11 ہزار 308پوائنٹس رہی۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 810 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں آج 1 ارب 46 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، شیئرز کی مالیت 67 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد ریکارڈ ہوئی۔ مجموعی طور پر 463 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ جن میں سے 298 کمپنیوں کے حصص میں تیزی جبکہ 132 میں مندی رہی۔