Home » یہ وقت اختلافات کا نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہئے: یوسف رضا گیلانی

یہ وقت اختلافات کا نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہئے: یوسف رضا گیلانی

مٹیاری: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ وقت اختلافات کا نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہئے۔

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھٹ شاہ میں مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے امن محبت شفقت کا درس دیا ہے، شاہ صاحب نے عورتوں کے حقوق کی بات کی ہے، ملک کے موجودہ سیاسی معاشی حالات کے پیش نظر ہم سب کو ساتھ ہونا چاہئے۔

شاہ محمود قریشی کو جیل میں ڈالنے کے متعلق صحافی کے سوال پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، یہ وقت نہیں کہ ہم اختلاف رکھیں، میں بھی غریبوں کو نوکریاں دینے پر 9 سال جیل میں رہا، مگر میں نے نہ کسی جج نہ کسی ادارے کا نام لیا نہ ہی شکوہ شکایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید بینظیر اور آصف زرداری نے بھی جیل کاٹی، ذوالفقار علی بھٹو شہید ہوئے، نوازشریف، شہبازشریف، حمزہ شہباز، مریم نواز کو بھی جیلوں میں جانا پڑا، میں تنقید نہیں کرنا چاہتا کہ کس کو جیل جانا چاہئے کسی کو نہیں، ریلیف دینا عدالتوں کا کام ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان میرے دوست ہیں، اگر مولانا صاحب تبدیلی کی بات کرتے ہیں تو پھر یہ لوگ آجائیں گے، پھر مولانا صاحب ہمارے ساتھ بیٹھیں گے، جنرل فیض حمید کا احتساب فوج کا ذاتی ادارہ کر رہا ہے اس پر بات نہیں کروں گا، عدلیہ کو چاہئے کہ جلد نو مئی کے واقعہ پر انصاف کرے۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہاکہ سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے کی بات سینیٹ میں اٹھائی گئی ہے، سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبہ اہم ہے جس کو جلد مکمل ہونا چاہئے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز