ہینلے پاسپورٹ انڈکس کی نئی درجہ بندی میں مجموعی طور پر یورپی ممالک نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں اگرچہ پہلے نمبر پر سنگاپور195ممالک میں ویزہ فری سفر کی بدولت پہلے نمبر پر ہے تاہم دوسرے نمبر پر فرانس ، جرمنی ، اٹلی ، جاپان ، سپین ، موجود ہیں جن میں سے چار ممالک یورپ کے ہیں ۔ جن کے پاسپورٹس پر 192ممالک کی انٹری ہے ۔ تیسرے نمبر پر آئرلینڈ ، آسٹریا ، فن لینڈ ، لکسمبرگ ، نیدرلینڈ ، جنوبی کوریا ، سویڈن ، موجود ہیں یعنی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر بھی چھ یورپی ممالک موجود ہیں ۔ ان ممالک کے پاسپورٹس پر 191ممالک کی انٹری ہے ۔پاوپورٹس کی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر بیلجیم ڈنمارک ، نورے ، سوئٹڑلینڈ ، یوکے اور نیوزی لینڈ موجود ہیں جن کی 190ممالک میں انٹری ہے جبکہ پانچویں نمبر پر پرتگال اور آسٹریلیا موجود ہیں ۔ پاکستان اس فہرست میں سویں نمبر پر موجود ہے جس کے پاسپورٹ پر 33ممالک کی انٹری ہے ۔ جبکہ صرف یمن ، عراق ، شام اور افغانستان کے پاسپورٹ پاکستانی پاسپورٹ سے کم انٹریز والے ہیں ۔
ہینلے پاسپورٹ انڈکس میں یورپی ممالک پاسپورٹس کی درجہ بندی میں بازی لے گئے ۔ پایکستانی پاسپورٹ کی تنزلی جاری
12