اسلام آباد (اسلم مراد) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر قانونی ، منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈز پر جاری کردہ 69ہزار سمز کو بند کردیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق جن افراد کی سمز بلاک کی گئی ہیں ان کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اپنا نیا نادرا شناختی کارڈ بنائیں اور بائیو میٹرک کروا کر اپنی پرانی سم دوبارہ ایکٹو کروائیں، غیر متعلقہ سمز کی وجہ سے ملک کو ناصرف دہشت گردی کا سامنا تھا بلکہ اس سے کئی اقسام کے موبائل سکییم بھی ہوتے ہیں اور لوگ لاکھوں روپے سے محروم ہو جاتے تھے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی لاکھوں سمز کو آئندہ دنوں میں بلاک کردیا جائے گا۔