Home » ’ہم مسلمان پُرامن ہیں‘، برطانیہ میں ’پاکستانی ہیرو‘ کی متحد ہونے کی اپیل

’ہم مسلمان پُرامن ہیں‘، برطانیہ میں ’پاکستانی ہیرو‘ کی متحد ہونے کی اپیل

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset
لندن کے لیسٹر سکوائر میں بروقت مداخلت کر کے ماں اور بیٹی کو چاقو کے حملے سے بچانے والے پاکستانی نژاد سکیورٹی گارڈ نے برطانیہ میں حالیہ فسادات کے بعد متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق برطانیہ بھر میں یہ فسادات ساؤتھ پورٹ میں بچیوں پر چاقو سے حملے کے واقعے کے بعد پھوٹ پڑے تھے جو ایک ہفتے تک جاری رہے۔
29 جولائی کو برطانیہ کے شمال مغربی علاقے ساؤتھ پورٹ میں ایک ڈانس کلب میں ہونے والے چاقو کے حملے میں تین بچیاں ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئی تھیں جس کے بعد انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے عناصر نے فسادات اور پرتشدد مظاہرے شروع کیے تھے۔
سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی غلط معلومات نے ڈانس کلب پر ہونے والے حملے کو مختلف طریقوں سے ایک مسلمان یا پناہ گزین تارک وطن سے منسوب کیا لیکن بعد میں مبینہ حملہ آور کی شناخت 17 سالہ ایگزل رداکوبانا کے نام سے ہوئی جو کارڈف میں پیدا ہوا تھا۔
اس حملے کے بعد شروع ہونے والے فسادات برطانیہ کے دوسرے بڑے شہروں میں بھی پھیل گئے جب کہ متعدد مقامات پر مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔
پاکستانی نژاد سکیورٹی گارڈ عبداللہ نے گارڈین کو بتایا کہ ’ہر کوئی پریشان اور خوفزدہ تھا۔ وہ مسجد جانے سے ڈرتے تھے۔ خاص طور پر میرے دوست جو مانچسٹر اور شمال میں رہ رہے ہیں وہ زیادہ فکرمند تھے کیونکہ وہاں زیادہ مظاہرے ہو رہے تھے۔‘
عبداللہ جو اپنا پورا نام بتانا نہیں چاہتے، کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد سے ہے اور وہ پراجیکٹ مینجمنٹ میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے لیے برطانیہ چلے گئے تھے۔
فسادات تھمنے کے بعد عبداللہ کو ایک غیرمعمولی واقعے کا سامنا کرنا پڑا۔
لندن کے لیسٹر سکوائر میں 34 سالہ خاتون اور اُن کی 11 سالہ بیٹی پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا جس سے بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ عبداللہ جو قریبی چائے کی دُکان پر بطور سکیورٹی گارڈ فرائض انجام دے رہے تھے، فوراً حملہ آور کی جانب لپکے اور بہادری سے اُسے قابو کر لیا۔
جس کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اس واقعے کے بعد سے عبداللہ وائرل ہو گئے اور سوشل میڈیا پر اُنہیں خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز