Home » ہمارا کوئی سٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کا نہیں ہے: محسن نقوی کا انکشاف

ہمارا کوئی سٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کا نہیں ہے: محسن نقوی کا انکشاف

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ ابھی ہمارا کوئی سٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کا نہیں ہے۔

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ! چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، میچز کی تاریخیں آگے پیچھے ہوسکتی ہیں، پی سی بی سکیورٹی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چار پانچ ماہ مشکل ہوں گے کیوں کہ گراونڈز بن رہے ہیں لیکن چیمپئنز ٹرافی سے پہلے کام مکمل کرلیا جائے گا، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ابتدائی کام مکمل کیا جائے گا، بقیہ کام چیمپینز ٹرافی کے بعد مکمل کرلیا جائے گا۔

محسن نقوی کے مطابق خیبرپختونخوا کی حکومت سے بات چل رہی ہے، اگر وہ ہمیں سٹیڈیم دیں تو اس میں بھی کام کریں گے، نیو یارک کا سٹیڈیم بھی آخری دس دن میں مکمل ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کنسکٹرکشن کا کام دن رات جاری ہے، سٹیڈیمز کی رینوویشن بہت بڑا چیلنچ ہے، دنیا کے سٹیڈیمز کے برعکس پاکستان کے سٹیڈیمز غیر معیاری ہیں، ہمارے سٹیڈیم دنیا کے مقابلے میں بہت پیچھے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں نیا سٹیڈیم بنایا جائے گا، پشاور سٹیڈیم کے انتظامات کے لیے خیبر پختونخوا حکومت سے بات چل رہی ہے، ہم گراؤنڈز کی رینوویشن کے حوالے سے آئی سی سی سے رابطے میں ہیں، چمپئینز ٹرافی کے لیے آئی سی سی وفد کے آنے سے پہلے رینوویشن کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

قبل ازیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز