راولپنڈی (اسلم مراد ) تحریک انصاف کے بانی چیرمین اور دو سال سے قید عمرا ن خان نے کہا کہ کہ انہوں نے انصاف کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا لیکن انصاف نہیں ملا انہوں نے انصاف کے حصول کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا لیکن انہیں انصاف نہیں ملا اس لیے اب اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہ گیا کہ وہ عالمی سطح پر اپنے کیسز کو لیجائیں اور حکومت کی بے حسی پر کھل کربولیں ۔ اڈیالہ جیل کےباہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے کہ وہ عالمی اداروں سے بات کریں اور یہی عمران خان کا پیغام ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی حتی کہ ان کے ڈاکٹر کو بھی ملنے نہیں دیا جارہا ۔ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے ۔ ان تک رسائی کو محدود کردیا گیا ہے ۔
کوئی راستہ نہیں بچا، اپنے کیسز عالمی اداروں تک لیجائیں گے ۔ عمران خان
0