نامور پرتگالی فٹبالر نے گزشتہ روز یوٹیوب پر اپنے چینل یو آر کرسٹیانو کے ساتھ شاندار انٹری دی تھی۔ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے یوٹیوب چینل پر 18 ویڈیوز اپ لوڈ کیں جس پر اُن کو 15 ملین سے زائد سبسکرائبرز مل چکے ہیں۔ اس طرح انہوں نے دو عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔ اسٹار فٹبالر نے یوٹیوب پر سب سے کم وقت میں 10 لاکھ سبسکرائبرز اور ایک ہی دن کے اندر 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
اسٹار فٹبالر نے اپنی فیملی کے ہمراہ ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اور اُن کے بچے گولڈن پلے بٹن حاصل کرنے پر پرُجوش دکھائی دے رہے ہیں۔