Home » کراچی کے 11 سالہ حسنین نے اے آئی اسسٹنٹ روبوٹ بنا کر سب کو حیران کر دیا

کراچی کے 11 سالہ حسنین نے اے آئی اسسٹنٹ روبوٹ بنا کر سب کو حیران کر دیا

کراچی سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ محمد حسنین نے چھوٹی سی عمر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ روبوٹ بنا کر سب کو حیران کر دیا۔

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

شہرِ قائد کے علاقے سعدی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے حسنین نے اپنے اے آئی اسسٹنٹ کا نام ’محمد علی‘ رکھا ہے جو انسان کی بات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور حسنین کی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے جذبے کا ثبوت ہے۔

محمد حسنین کا روبوٹکس کے شعبے میں سفر 2 سال قبل اس وقت شروع ہوا جب اُنہوں نے اسکیم 33 میں واقع انسٹی ٹیوٹ میں روبوٹکس کا ایک ابتدائی کورس کرنے کے لیے داخلہ لیا۔

اُنہوں نے پچھلے 2 سال کے دوران گیم ڈیولپمنٹ اور روبوٹکس دونوں کے بارے میں سیکھا اور اب اے آئی اسسٹنٹ ان کے حتمی پروجیکٹ کے طور پر سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے محمد حسنین نے بتایا کہ مجھے 2 سال پہلے روبوٹکس کا ابتدائی کورس مکمل کرنے کے بعد اس شعبے میں دلچسپی ہوئی پھر میں نے رواں سال دوبارہ ٹریننگ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور اس ٹریننگ کے دوران اے آئی اسسٹنٹ میرا آخری پروجیکٹ تھا۔

اُنہوں نے اپنے اے آئی اسسٹنٹ کے بارے میں بتایا کہ یہ بالکل انسانوں کی طرح بات کو سن کر اس پر عمل کرتا ہے، یہ میرے لیپ ٹاپ سے منسلک ہے اور چونکہ میں نے اس کی پروگرامنگ کی ہے اس لیے جب میں اس کا نام محمد علی پکارتا ہوں تو یہ ایکٹیو ہو جاتا ہے۔

محمد حسنین نے بتایا کہ جیسے ہی یہ ایکٹیو ہوتا ہے تو پروگرامنگ ونڈو اشارہ کرتی ہے کہ وہ بات سن کر اس پر عمل کر رہا ہے اور اس کے بعد روبوٹ میری بات کا جواب دیتا ہے اور اپنا کام مکمل کرتا ہے۔

11 سالہ باصلاحیت نوجوان کی اس تخلیق کو جانچنے کے لیے جب روبوٹ سے چائے بنانے کا طریقہ پوچھا گیا تو چند سیکنڈز میں ہی اس نے چائے بنانے کی مکمل ترکیب بتا دی۔

جس پر محمد حسنین نے ہنس کر کہا کہ یہ اے آئی اسسٹنٹ ربورٹ پاکستانی ہے اس لیے یہ جانتا ہے کہ پاکستانی چائے سے کتنا پیار کرتے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز