منگل, جنوری 14, 2025
Home » کراچی والوں کیلئے بجلی 2 ماہ کی ایڈجسٹمنٹ مد میں 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

کراچی والوں کیلئے بجلی 2 ماہ کی ایڈجسٹمنٹ مد میں 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی والوں کیلئے بجلی دو ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے76 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کیلئے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی۔

نیپرا نے بتایاکہ کےالیکٹرک صارفین کیلئے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے59 پیسے فی یونٹ اور جون کی ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 3 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی۔

نیپرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مئی کا اضافہ اکتوبر میں اورجون کا اضافہ نومبر میں وصول کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سیلزٹیکس سمیت کے الیکٹرک صارفین سے 13 ارب روپے سے زائد رقم اضافی وصول کی جائے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز