منگل, جنوری 14, 2025
Home » پی ٹی آئی کو سخت شرائط کے ساتھ 8 ستمبر کو جلسے کی اجازت مل گئی

پی ٹی آئی کو سخت شرائط کے ساتھ 8 ستمبر کو جلسے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: اسلام آباد کی انتظامیہ نے سخت شرائط کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے 40 ہدایات کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے 22 اگست کا این او سی مذہبی جماعتوں کے احتجاج کی وجہ سے منسوخ کیا، 8 ستمبر کو انتظامیہ جلسے کو سکیورٹی فراہم کرے گی۔

بتایا گیا ہے کہ جلسہ کرنے والے افراد کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کریں گے، لوگ شام 4 بجے اکٹھے ہوں گے اور 7 بجے جلسہ ختم کرنا ہوگا، یہ جلسے کی انتظامیہ کی ڈیوٹی ہوگی کہ جلسہ ختم کرنے کے بعد کارکنان کو منتشر کیا جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاٹھی یا کسی بھی قسم کا ہتھیار کسی کے پاس نہ ہو، دھرنا دینے، ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کی اجازت نہیں ہوگی، شرکاء کی حفاظت کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر ہوگی، سٹیج کیلئے شرکاء کی فہرست 12 گھنٹے قبل انتظامیہ کو مہیا کرنا ہوگی، کسی بھی سکیورٹی صورتحال پر جلسے کا این او سی منسوخ کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم پی ٹی آئی نے فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے آج 4 شام بجے ترنول چوک پشاور روڈ پر جلسے کا اعلان کر دیا تھا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز