اسلام آباد (اسلم مراد ) پاکستان انٹرنیشن لائیر لائن نے ساڑھے چار سال کے طویل انتظار کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس کے لیے اپنی پروازیں شروع کردی ہیں اور پہلی پرواز تین سو ستائیس مسافروں کو لیکر روانہ ہوگئی ہے ۔ شروع میں قومی ائیر لائن پیرس کے لیے ہفتہ میں دو پروازیں چلائے گی تاہم بعد ازاں ان پروازوں میں اضافہ کردیا جائے گا فرانس کےبعد قومی ائیر لائن یوکے اور امریکہ کے لیے پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ پی آئی اے کے پاہلٹوں کے لائسنس کے معاملے پر یورپی یونین ، یوکے اور امریکہ نے ائیر لائن کی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی تاہم ساڑھے چار سال میں لائسنسوں کی پڑتال اور معاملات کی تصدیق ہونے کے بعد یہ پابندی ہٹالی گئی ہے اور ائیر لائن کو دوبارہ پروازیں شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ پی آئی اے نے ائیر فرانس کے ساتھ کوڈ شئرنگ کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان سے پیرس پی آئی اے اور پیرس سے پورے یورپ کے لیے پروازیں ائیر فرانس کی چلیں گی اور پی آئی اے کا ٹکٹ بھی ان پروازوں پر قابل قبول ہوگا ۔
پی آئی اے کی ساڑھے چار سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز روانہ
1