Home » پہلگام حملہ بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی،مقبوضہ کشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اعتراف کر لیا

پہلگام حملہ بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی،مقبوضہ کشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اعتراف کر لیا

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہندوستانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کر لیا ہے کہ پہلگام میں ہونے والا حملہ بھارت کے سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،مقبوضہ کشمیر کے گورنر کے اس اعتراف کے بعد کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ جمہوریت کا تقاضا ہے کہ مودی سرکار پہلگام سانحے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگے اور لیفٹیننٹ گورنر مستعفی ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مقبوضہ وادی کے گورنر منوج سنہا نے اعتراف کیا کہ حملہ آوروں کو روکنے یا گرفتار کرنے میں ہندوستانی فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر ناکام رہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات سے متاثرہ خاندانوں کے جائیدادیں انہیں واپس کی جائیں گی جبکہ اہل افراد کو سرکاری ملازمتیں بھی دی جائیں گی۔پہلگام واقعہ میں بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کے اعتراف کے بعد ہندوستان کی اپوزیشن جماعتوں کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے مودی سرکار سے معافی اور گورنر منوج سنہا کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔کانگریس ترجمان نے کہا کہ جمہوریت کا تقاضا ہے کہ مودی سرکار پہلگام سانحے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگے اور لیفٹیننٹ گورنر مستعفی ہوں،منوج سنہا کی نااہلی نے کشمیری عوام کی جان، عزت اور روزگار کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے،26 افراد کی ہلاکت کے بعد ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔دوسری طرف دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دراصل بی جے پی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کو تقویت دینے کے لیے گھڑی گئی سازش تھی۔بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے آئی آئی ٹی مدراس میں خطاب کے دوران آپریشن سندور میں نقصانات کو جھٹلانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کسی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران کے اعترافات نے ان کے جھوٹ کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز