راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن مہمان ٹیم بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے دوسرے روز کے کھیل کا آغاز سعود شکیل اور محمد رضوان نے کیا۔ سعود شکیل 113 رنز جبکہ محمد رضوان 119 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ دونوں کی شاندار سنچریز کی بدولت پاکستان کا سکور 320 سے زائد ہوگیا ہے۔ پنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے تھے۔ عبداللہ شفیق 2، شان مسعود 6، جبکہ بابر اعظم صفر پر آوٹ ہوئے تھے۔ جس کے بعد صائم ایوب اور سعود شکیل نے 98 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔ صائم ایوب 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بنگلا دیش کی جانب سے شریف الاسلام اور حسن محمود نے پاکستان کے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔