Home » پنجاب میں پولیس فورس کو اسلحہ ساتھ رکھنے سے روک دیا گیا

پنجاب میں پولیس فورس کو اسلحہ ساتھ رکھنے سے روک دیا گیا

لاہور: پنجاب بھر میں تعینات پولیس فورس کو اسلحہ ساتھ رکھنے سے روک دیا گیا۔

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق اضلاع کے سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت ایس ایس پیز کے علاوہ کسی افسر کو مسلح گارڈ بھی ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی، ان افسران کے علاوہ کوئی افسر یا اہلکار مسلح نہیں رہے گا۔

مراسلہ سی سی پی او لاہور،آر پی او، سی پی او راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے آر پی اوز، سی پی اوز سمیت اضلاع کے ڈی پی اوز کو ارسال کر دیا گیا۔

راولپنڈی میں بھی پولیس افسران اور فورس کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ ساتھ نہ رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے، صرف مجاز افسران سی پی اوز، ایس ایس پیز اضلاع کے ڈی پی اوز اپنے ہمراہ مسلح پولیسں گارڈ رکھنے کے مجاز ہوں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز