لاہور: ( اسلم مراد ) پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں بجلی کے بلوں میں پانچ سو یونٹ تک چودہ روپے فی یونٹ ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے جس کے ٰخلاف پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور ایک ہوگئے ہیں اور لفظی گولہ باری بھی شروع ہوگئ ہے ۔
پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن نے پنجاب حکومت کو ایک جانب نشانے پر لیا تو دوسری طرف وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کئیے جارہے ہیں جس کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنے ترقیاتی فنڈ میں کٹ لگا کر اس طرح کا ریلیف دیا ہے آپ لوگ بھی ایسا کریں۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں دراڑ اب گہری ہوتی دکھائی دیتی ہے اور اختلافات کی آگ پر وزیر اعظم پاکستان پانی ڈالتے نظرآتے ہیں تاہم اس طرح کے اختلافات سامنے آنے کے بعد لگتا ہے کہ یہ بیل منڈھے نہیں چڑھنے اور دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے خلاف ہونا ہی ہونا ہے۔ سیز فائر کی کوشیشیں جاری ہیں لیکن مریم نواز کی الگ سوچ نے پیپلز پارٹی کو الگ سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔