Home » پرویز الہٰی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی کارروائی ملتوی

پرویز الہٰی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی کارروائی ملتوی

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

لاہور: سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی کارروائی 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور کی سپیشل سینٹر کورٹ میں پرویز الہٰی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب، زارا الہٰی و دیگر ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی، پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت پرویز الہٰی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ طبیعت بہت ناساز ہے، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو کمرہ عدالت میں بیٹھے کی ہدایت کردی۔

سابق وزیراعلیٰ کے وکیل نے کہا کہ زارا الہٰی پردہ نشین خاتون ہیں، ان کی مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کی ہے، جب فرد جرم عائد ہوگی اس وقت آجائیں گی۔

بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی، زارا الہٰی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی مزید کارروائی 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز