لندن (اسلم مراد ) برطانیہ ، یورپ اور کینیڈا ان دنوں سردی کی شدید ترین لہر میں آگئے ہیں طوفانی سردی ، برفباری اور تیز ہواوں نے کاروبار زندگی کو مکمل طور پر معطل کردیاہے برطانیہ کے شمالی علاقوں میں برف کے طوفان نے ہر طرف کام روک دیا ہے اور سڑکیں بھی برف سے بھر گئی ہیں دوسری طرف یورپ کے ملکوں آئس لینڈ ، ڈنمارک ، ناروے ، سویڈن ، فن لینڈ اور فرانس کے کچھ علاقوں میں بھی سردی کی شدت انتہائی زیادہ ہوگئی ہے اور مسلسل درجہ حرارت میں کمی واقع ہورہی ہے ۔ کینیڈا کے تقریبا تمام علاقے اس وقت شدید برف کے طوفانون کی لپیٹ میں ہیں اور وہاں بھی کاروبار زندگی معطل ہوچکا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ چند روز تک مسلسل اس سردی میں اضافہ ہوسکتاہے ۔
پرطانیہ یورپ اور کینیڈا میں سردی کی شدید لہر
0
previous post