لاہور(اسلم مراد ) پرتگال کے ساحلی علاقوں اور دارلحکومت لذبن میں سوموار کی صبح آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوف و حراس پھیل گیا، لوگ اپنے گھرو ں سے باہر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق یو ایس جیو فزیکل انسٹی ٹیوٹ (یو ایس جی ایس) اور یورو میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق، پیر کی صبح سویرے ریکٹر اسکیل پر 5.4 کی متوقع شدت کے ساتھ ایک زلزلہ آیا۔ جھٹکے سائنز، لزبن اور سیٹوبل کے علاقوں میں سب سے زیادہ شدید تھے، زلزلے کے جھٹکے پورٹو، حتیٰ کہ اسپین اور مراکش تک محسوس کیے گئے۔
آئی پی ایم اے کے مطابق، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5:11 بجے (6:11 am CET) پر ریکارڈ کیا گیا، اس کا مرکز سائنز سے 58 کلومیٹر مغرب میں، بلند سمندروں پر اور 21 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔