پرتگال کے محکمہ سیاحت نے ملک میں سیاحوں کی تعداد میں حیران کن اضافے کا انکشاف کیا ہے۔
محکمہ سیاحت کے مطابق اس اضافے کے بعد ویب سائٹس پر ملک کی سیاحت ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگئی ہے۔ سال 2023 میں 2 لاکھ 7 ہزار چھ سو 54 افراد نے پرتگال کے ویزے کیلئے اپلائی کیا جن میں سے ایک لاکھ 73 ہزار 9 سو 27 افراد کو ویزہ مل سکا۔ جب کہ 33 ہزار 2 سو 20 افراد کے ویزے مسترد کیے گئے۔ اس طرح ویزہ حاصل کرنے والوں کی شرح 85 فیصد رہی۔
اس صورتحال کے پیش نظر حکام نے ویزہ درخواست جمع کروانے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سفر کرنے سے چھ ماہ پہلے ویزہ اپلائی کریں کیونکہ ویزہ درخواستیں جمع کروانے والوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔