Home » پاک بھارت حالیہ جنگ بدترین فضائی تصادم تھا۔فرانسیسی صدر

پاک بھارت حالیہ جنگ بدترین فضائی تصادم تھا۔فرانسیسی صدر

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایک حیران کن بیان میں انکشاف کیا ہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کو حالیہ دہائیوں کی “شدید ترین فضائی لڑائیوں” میں شمار کیا جا رہا ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق صدر میکرون نے فرانس کے دفاعی اخراجات کو 64 ارب یورو تک لے جانے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے تنازعات کو اس فیصلے کی بڑی وجہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حالیہ مہینوں میں ایران پر بمباری، یوکرین جنگ اور پاک بھارت کے درمیان خطرناک فضائی جھڑپیں دیکھی ہیں۔ ایسی دنیا میں آزاد رہنے کے لیے طاقتور ہونا لازم ہے۔

میکرون کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی امن پہلے ہی کئی محاذوں پر خطرے میں دکھائی دیتا ہے، اور ان کے اس دعوے نے پاک بھارت کشیدگی کی شدت کو ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز