منگل, جنوری 14, 2025
Home » پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ اس تجربے کا مقصد فوجیوں کی تربیت اور مختلف آلات کی کارکردگی جانچنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سٹرٹیجک پلان ڈویژن، آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا، ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور دیگر عملے کی صلاحیتوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب تجربے پر متعلقہ  ٹیم کو مبارکباددی ہے ۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز