Home » پاکستان تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی

پاکستان تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا۔

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے بیرسٹر گوہر کی موجودگی میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا، جلسہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا، عمران خان کی ہدایت پر آج ہونے والا جلسہ اب 8 ستمبر کو ہوگا۔

اعظم سواتی نے اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، اعظم سواتی نے مذہبی جماعت کے احتجاج سے متعلق آگاہ کیا۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی انتشار سے بچنے کیلئے جلسہ ملتوی کر دیا جائے۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ 8 ستمبر کو ہوگا، 8 ستمبر کے جلسے سے متعلق پہلے ہی نوٹیفائی ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود آج ترنول میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھی پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کیلئے جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دیئے گئے تھے۔

8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے:علی امین گنڈاپور

علاوہ ازیں اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا ہے آج کا جلسہ ملتوی کیا جائے، عمران خان کے حکم پر آج ہم اسلام آباد میں جلسہ نہیں کر رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پہلے عدالتی احکامات رد کر رہی تھی اب وفاقی حکومت نے 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دیدی ہے، ہم 8 ستمبر کو جلسہ کریں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان نے خود کو آئین اور قانون کی پاسداری کرنے والا لیڈر ثابت کر دیا، اس ملک میں تصادم نہیں چاہتے، بانی پی ٹی آئی اپنے لئے نہیں صرف پاکستان کیلئے سوچتے ہیں، ہم اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز