Home » پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کا بڑا نیٹ ورک ایف آئی اے لاہور کے شکنجے میں آ گیا

پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کا بڑا نیٹ ورک ایف آئی اے لاہور کے شکنجے میں آ گیا

لاہور: وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کا بڑا نیٹ ورک ایف آئی اے لاہور کے شکنجے میں آ گیا۔

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کی، پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے قبضہ سے 15 سو زائد پاسپورٹ برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے 7 ملزموں کو گرفتارکر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں رضا، مدثر شاہ، ندیم شاہ، کبریا، حسنین شاہ، ثمر عباس اور عمیر احمد شامل ہیں۔

ملزموں سے 1532 پاکستانی پاسپورٹ، ایران، عراق اور دیگر ممالک کی جعلی مہریں اور دستاویزات برآمد ہو گئیں، ملزمان شہریوں کو زیارات ویزے پر ایران اور عراق بھجواتے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراسنگ کروانے اور فورس لیبر میں ملوث ہیں، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی جی ایف آئی آے احمد اسحاق جہانگیر نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون اور ان کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک نے کہا ہے کہ پاسپورٹ ایجنٹ مافیا اور انسانی سمگلر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز