عرب ممالک کی تنظیم خلیج تعاون کونسل نے یورپ کے 27 ممالک کے شینجن ویزہ سے متاثر ہو کر جی سی سی گرینڈ ٹورز کے نام پر مشترکہ ویزہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گلف میں زمہ دار زرائع کے مطابق عرب ممالک ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارت، کویت، بحرین ، اومان اور قطر نے مشترکہ طور پر چھ ممالک ایک ویزہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کسی ایک ملک سے ویزہ حاصل کرنے والا سیاح ان چھ ممالک کی سیر کرسکے گا اور اسے تیس دن یعنی ایک ماہ تک ان ممالک میں جانے اور سیر کرنے کی اجازت ہوگی ۔ خلیج تعاون کونسل کا کہنا ہے کہ یہ ویزہ سروس سال 2024کےآخر میں یا نئے سال کے شروع میں دستیاب ہوگی اور اس کے تحت پاکستانی بھی ایک ویزے پر ان چھ ممالک کی سیر کرسکیں گے ۔ خلیج تعاون کونسل کا خیال ے کہ اس طرح کے اقدامات سے یہ چھ ممالک سیاحت کے فروغ سے اربوں ڈالر سالانہ حاصل کرسکیں گے ۔
ٓچھ عرب ممالک نے شینجن ممالک کی طرز پر ویزہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔
6