Home » وقت گزارنے کے لیے ویڈیوز اسکرولنگ کرنے سے بیزاری کا احساس بڑھ جاتا ہے، تحقیق

وقت گزارنے کے لیے ویڈیوز اسکرولنگ کرنے سے بیزاری کا احساس بڑھ جاتا ہے، تحقیق

موجودہ عہد میں بیشتر افراد بوریت سے بچنے اور وقت گزارنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز دیکھتے رہتے ہیں۔

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

مگر زیادہ تر افراد لوگ ویڈیوز دیکھتے ہوئے مسلسل اسکرولنگ کرتے رہتے ہیں اور پوری ویڈیو نہیں دیکھتے، تاہم یہ عادت آپ کی بوریت کو مزید بڑھا دیتی ہے۔

یہ دعویٰ کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔

ٹورنٹو یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ لوگ بیزاری سے بچنے کے لیے ویڈیوز کو فاسٹ فارورڈ کرتے ہیں یا دوسری ویڈیو کی جانب چلے جاتے ہیں، مگر اس سے بیزاری میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

محققین کے مطابق اس عادت سے ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ بھی زیادہ اچھا محسوس نہیں ہوتا۔

اس تحقیق میں 1200 افراد کو شامل کرکے ان پر 2 مختلف تجربات کیے گئے۔

پہلے تجربے میں لوگوں کو 2 مختلف انداز سے ویڈیوز دیکھنے کا کہا گیا۔

پہلے انہیں 10 منٹ کی ویڈیو فارورڈ یا اسکیپ کیے بغیر دیکھنے کی ہدایت کی گئی اور پھر مزید 10 منٹ تک انہیں اسکرولنگ کرتے ہوئے ویڈیوز دیکھنے کی اجازت دی گئی۔

دوسرے تجربے کے دوران پہلے مرحلے میں لوگوں کو 10 منٹ کی ایک ویڈیو مسلسل دیکھنے کی ہدایت کی گئی اور دوسرے مرحلے میں انہیں 50 منٹ کی ویڈیو ریوائنڈ یا فارورڈ کرتے ہوئے دیکھنے کی اجازت دی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ویڈیوز کو اسکرولنگ کرتے یا فارورڈ کرتے ہوئے دیکھنے سے لوگوں میں بیزاری بڑھ جاتی ہے۔

اس کے مقابلے میں ایک ویڈیو کو مسلسل دیکھنے سے لوگوں کی دلچسپی اور اطمینان بڑھتا ہے۔

محققین کے مطابق بوریت ہماری توجہ سے جڑی ہوتی ہے، جب ہم بیزار ہوتے ہیں تو ہمارے لیے توجہ مرکوز رکھنا بھی مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیزار افراد کسی ویڈیو کو مکمل یکسو ہوکر نہیں دیکھتے بلکہ کسی دلچسپ ویڈیو کی تلاش میں مسلسل سرچ کرتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ بیزار ہونے کے بعد مسلسل اسکرولنگ کرنے سے بچنے چاہتے ہیں تو فارورڈ یا اسکیپ بٹن پر کلک کرنے کے لیے کچھ انتظار کریں اور ویڈیو پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کریں۔

اس تحقیق کے نتائج Journal of Experimental Psychology: General میں شائع ہوئے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز