وزیراعلی خیبر پختونخوا نے اپنی کابینہ میں ردو بدل کیا ہے۔ کابینہ میں مزید تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔
میڈٰیا رپورٹس کے مطابق احتشام علی کو مشیر صحت جبکہ وزیر صحت قاسم علی شاہ سے صحت کا عہدہ لے کر اُن کو سماجی بہبود کا محکمہ سونپ دیا گیا ہے۔ اسی طرح پیر مصور غازی کو معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی، سہیل آفریدی کو معاون خصوصی سی اینڈ ڈبلیو اور نیک محمد کو معاون خصوصی برائے ریلیف مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب، پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آنے پر وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے اراکین اسمبلی عاطف خان اور شیر علی ارباب کو پارٹی عہدوں سے فارغ کر دیا ہے۔ عاطف خان کی جگہ ارباب عاصم کو پشاور ریجن کا صدر، عرفان سلیم کو ضلع پشاور کا صدر جبکہ شہاب ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔