پیر, اکتوبر 14, 2024
Home » وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوام کو اپنی چھت دینے کیلئے بڑا اقدام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوام کو اپنی چھت دینے کیلئے بڑا اقدام

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوام کو اپنی چھت دینے کیلئے بڑا اقدام، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ”اپنی چھت اپنا گھر“ منصوبے کا افتتاح کردیا۔

منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا یہ منصوبہ پانچ چھ بڑے اضلاع میں شروع کرنے جارہے ہیں، جس کو بعد میں آئندہ 5 سالوں میں پورے پنجاب میں پھیلایا جائے گا۔ اس سکیم میں آپ کو پہلے تین ماہ قسط ادا نہیں کرنی پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل سے ہر چیز میں پنجاب سبقت حاصل کررہا ہے۔ ہم بجلی کے بلوں میں بھی عوام کو اربوں روپے کا ریلیف دیں گے، ہم تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام بھی لارہے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جن کے پاس زمین کا ٹکڑا ہے اور اپنی چھت نہیں تو دھیان سے سن لیں، دیہاتی علاقے میں 1 سے 10 مرلے تک زمین ہے تو آپ کو قرضہ دیا جائے گا، حکومت سروس چارجز بھی خود ادا کرے گی، آپ کو کوئی انٹرسٹ اور سود ادا نہیں کرنا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنا گھر اپنی چھت نہ ہوتو انسان کو وہ کمی محسوس ہوتی ہے جس کا لفظوں میں بیان مشکل ہے، اپنے گھر سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہوتی، ہم لوگوں کو جلدی جلدی گھر بناکر بھی دیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیکرٹری ہاؤسنگ اور متعلقہ حکام نے اس منصوبے پر بہت محنت سے کام کیا، شہری علاقوں میں 1 سے 5 مرلے تک زمین ہے تو حکومت آپ کو پیسے دے گی، حکومت پنجاب آپ کو 15لاکھ دے گی جس کو 7سال کی آسان اقساط میں دینا ہے، اس کی ماہانہ قسط 14ہزار روپے ہے۔

انہوں نے کہا حکومت کو کم آمدنی والے افراد کی مشکلات کا احساس ہے۔ حکومت نے اس سکیم میں بینک کو شامل نہیں کیا، کیونکہ ان کے اپنے لوازمات آجاتے ہیں، ہم نے اپلائی کرنے کا پراسیس بھی آسان کردیا ہے۔ مریم نواز نے اعلان کیا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں یہ پروگرام ایک ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز