Home » وزیراعظم کی موسیٰ خیل واقعے کی مذمت، فوری تحقیقات کا حکم

وزیراعظم کی موسیٰ خیل واقعے کی مذمت، فوری تحقیقات کا حکم

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کرنے کے دل ہلا دینے والے فعل کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔

اپنے بیان میں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا، ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قبول نہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ وزیر اعظم نے مقامی انتظامیہ کو لواحقین سے مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔

دوسری جانب، صدر آصف علی زرداری نے بھی موسیٰ خیل دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کا سفاکانہ قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع موسی خیل میں مسلح افراد نے مسافروں کو ٹرکوں اور بسوں سے اتار کر ان کی شناخت چیک کرنے کے بعد ان پر گولی چلا دی جس کے نتیجے میں 23 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز