Home » وزیراعظم کا جان شیر خان کو خراج تحسین، علاج معالجے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم کا جان شیر خان کو خراج تحسین، علاج معالجے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

اسکواش کے سابق مایہ ناز کھلاڑی اور عالمی چیمپئین جان شیر خان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، وزیراعظم نے اُن کو خراج تحسین پیش کیا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں اسکواش کے کھیل کو مقبول بنانے اور اس کھیل کے فروغ کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں۔ آپ نے اپنے کھیل کے ذریعے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔ پوری قوم کو آپ کی کامیابیوں پر فخر ہے۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو جان شیر خان کے علاج معالجہ کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا، حکومت ملک میں اسکواش سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز