ارشد ندیم نے پریس اولمپکس میں تاریخ رقم کردی اولمپکس کا ریکارڈ توڑنے کے ساتھ ساتھ گولڈ میڈل بھی جیت لیا۔ پاکستان میں ارشد ندیم کیلئے بڑے انعامات کا اعلان ہو رہا ہے۔ سندھ حکومت 5 کروڑ روپے دے رہی ہے۔ گورنر سندھ بھی 10 لاکھ کا اعلان کر چکے ہیں۔ انگر علی ظفر نے بھی 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ الکبیر ٹاؤن نے ایک پلاٹ اور آے آر وائے لگونا نے اپارٹمنٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے آج رات ارشد ندیم کو 1 کروڑ 40 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ آج رات میڈل دینے کی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ کئی کمپنیز بھی ارشد شریف کو اپنے اشتہارات میں لینے کا اعلان کر چکی ہیں۔
ارشد ندیم کے گاؤں میں بھی خوشی کا سماں ہے۔ یہ وہی گاؤں والے ہیں جو پیسے جمع کر کے ارشد ندیم کو جولین تھرو کی تیاری کیلئے سپورٹ کرتے تھے۔ ارشد ندیم غربت میں پیدا ہوا لیکن اپنی محنت اور لگن سے آج وہ کامیابی کی بلندیوں پر ہے۔ میاں چنوں کے نوجوان نے تاریخ رقم کردی ہے۔ کراچی کی سڑکوں پر ارشد ندیم کے بینر چھائے ہوئے ہیں۔ سڑکوں پر ہزاروں لوگ ارشد ندیم کیلئے ریلیاں نکال رہے ہیں۔
ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کیلئے بہت بڑی انعامی رقم کا اعلان کردیا
6