قائد ن لیگ نے ڈاکووں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، دکھ کی اس گھڑی میں میری اور پوری قوم کی ہمدردیاں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا، میری دعا ہے کہ اللہ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ سابق وزیر اعظم نے عوام کے تحفظ کا فرض ادا کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو سلام بھی پیش کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کچے کے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔