Home » نواز شریف کا بلوچستان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

نواز شریف کا بلوچستان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بلوچستان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

صدر ن لیگ نے ایکس پلیٹ فارم کا استعمال آہستہ آہستہ بڑھا دیا ہے۔ رواں سال وہ ایکس پر 9 ٹویٹ کر چکے ہیں۔ سابق وزیراعظم اس پلیٹ فارم کو زیادہ تر تعزیت اور مبارکباد دینے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے تین جنوری کو سرتاج عزیر جبکہ 18 مارچ کو راجہ وقار ممتاز کے انتقال پر افسوس کیا۔

اسی طرح نواز شریف نے 25 مارچ کو ہولی جبکہ 10 اپریل کو عید الفطر کی مبارکباد کی پوسٹ شئیر کی، انہوں نے 20 مئی کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال پر بھی ٹویٹ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 10 جون کو نریندر مودی کو بھارت کا تیسری بار وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔

صدر ن لیگ کی ایکس پر پوسٹ کا سلسلہ جاری رہا ، اور پھر انہوں نے 17 جون کو عید الا ضحیٰ اور نو اگست کو ارشد ندیم کو کامیابی پر مبارکباد دی جبکہ گزشتہ ہفتے کچے کے علاقے میں ڈاکوں کے حملے میں پولیس کے جوانوں کی شہادت پر پوسٹ کی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز