Home » نامور امریکی اداکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹس آسٹریامیں منسوخ کر دیئے گئے۔

نامور امریکی اداکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹس آسٹریامیں منسوخ کر دیئے گئے۔

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset
نامور امریکی اداکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹس آسٹریامیں منسوخ کر دیئے گئے

نامور امریکی اداکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹس آسٹریامیں منسوخ کر دیئے گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دہشتگرد حملے کے خطرے کے پیش نظر امریکی گلوکارہ کے کنسرٹس منسوخ کیے گئے ہیں اس ضمن میں آسٹریا کی پولیس نے حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہ میں 2 افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔کنسرٹس کے منتظمین کی طرف سے ایک بیان میں کنسرٹس منسوخ کرنے بارے باضابطہ تصدیق کی گئی ہے منتظمین کاکہنا ہے کہ سرکاری حکام کی جانب سے سٹیڈیم میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد ہمارے پاس کنسرٹس کو منسوخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
ٹیلرسوئفٹ 8، 9 اور 10 اگست کو ویانا کے ارنسٹ ہیپل سٹیڈیم میں پرفارم کرنے والی تھیں جس میں ہر روز تقریباً 65 ہزار شرکاء کی آمد کی توقع تھی۔ مگر پیداشدہ نئی صورتحال کےبعد ٹیلر سوئفٹ کو کنسرٹس منسوخ کرناپڑے

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز