Home » مہنگی بجلی ، دینی مدارس کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ

مہنگی بجلی ، دینی مدارس کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

لاہور(اسلم مراد ) مہنگی بجلی سے ہر کوئی پریشان ہے ۔ مساجد میں ہر مہینے اعلانات ہوتے ہیں کہ بل زیادہ آگیا ہے اس لیے نمازی اور اہل محلہ تعاون کریں تاکہ بل ادا کیا جاسکے۔ دینی مدارس کو بھی کچھ اس قسم کے مسائل کا سامنا تھا لیکن اب دینی مدارس کی سنی گئی ہے اور ان کی دعائیں قبول ہوگئی ہیں کیونکہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے اپنے صوبے کے تمام دینی مدارس کو سولر پینل مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اعلان مولانا فضل الرحمن کا زور کم کرنے کے لیے کیا جارہا ہے تاکہ تحریک انصاف کے پی کے میں مزید مضبوط ہوسکے۔ وزیر اعلی کے مطابق صوبے میں ایک ہزار سے زیادہ تمام مسالک کے مدارس حکومت کے پاس رجسٹرڈ ہیں ان تمام مدارس کی بجلی کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے سروے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز