Home » مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ، 6 پاکستانی فائٹرز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ، 6 پاکستانی فائٹرز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور: (ویب ڈیسک) مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کا سیمی فائنل راؤنڈ اختتام پذیر ہوگیا، پاکستان کے 6 فائٹرز نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

پاکستانی فائٹرز عبدالمنان، ذیشان اکبر، شہاب علی اور بانو بٹ نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، ایمان علی اور بشریٰ احمد تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر پہلے ہی سے فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

چیمپین شپ کے سیمی فائنلز میں جونیئرز کے مختلف کیٹگریز کے 15 مقابلوں سمیت مجموعی طور پر 38 فائٹس ہوئیں، پاکستانی فائٹر عبدالمنان نے بحرین کے عبداللہ اسماعیل کو دوسرے رائونڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

خواتین میں سب سے بڑا مقابلہ پاکستان کی بانو بٹ اور بھارت کی خوشبو نشاد کے درمیان ہوا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستانی بانو بٹ یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز